19 جنوری 2014 - 20:30
عراقی فوج کی فلوجہ کے جنوب میں کارائی متعدد دہشتگرد ہلاک

عراق کے مغربی علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے ہوئے ہیں عراقی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے آج صوبے الانبار میں فلوجہ کے جنوب میں واقع نعیمیہ اور زوبع کے علاقوں میں داعش دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔

ابنا: عراقی فوج نے صوبے الانبار میں خالدیہ، بوبالی اور برجغار میں آپریشن جاری رکھتے ہوئے داعش دہشتگرد گروہ کے انسٹھ افراد کو ہلاک اور سولہ دیگر زخمی کردیا جبکہ دارالحکومت بغداد کے علاقوں البوسودہ، البوکنعان، طارمیہ،دوانم، حلابسہ اور کرغول میں جاری فوجی آپریشن میں سات دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں اور گیارہ دیگر کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عراقی فوجی، شام سے ملنے والی سرحدوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں تاکہ دہشتگردوں کو شام سے عراق میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔

یاد رہے کے داعش دہشتگرد تنظیم ۔۔سعودی عرب کے انٹیلیجنس چیف بند بن سلطان نے ایجاد کی ہے جس میں مُختلف ممالک کی جیلوں سے سفاک قاتلوں کو آزاد کروا کر بھرتی کیا گیا ہے اور اس تنظیم کا مشن عراق و شام کو فتح کرکے ایک نئی اسلامی امارت قائم کرنا ہے جس میں موجود تمام شیعوں کو قتل کر دیا جائے گا اور اصحاب و اہلبیت اطہار کے روزوں کو مسمار کر کے ایک وہابی طرز کی حکومت تشکیل دینا شامل ہے.

.......

/169